تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

May 20, 2024 | 20:59:PM
تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے 26مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلین والی بال فیڈریشن نے خود پاکستان کیساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جس کے بعد ایونٹ کی تیاریوں کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، آسٹریلین ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار 26مئی کو پاکستان پہنچے گی جو قومی والی بال ٹیم کیخلاف 28، 29، 30مئی کو اسلام آباد میں میچز کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کےخلاف جیت سے ورلڈ کپ کیمپیئن پر کیا فرق پڑے گا؟ عماد وسیم نے بتا دیا

چوہدری یعقوب نے مزید کہا کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوے ایونٹ کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، امید ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف بھی پاکستان شاندار کارکردگی دکھائےگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ محدود وسائل کے باوجود قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو مل سکیں، آسٹریلیا کیخلاف بہتر نتاج کےلئے پرامید ہیں۔