نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قازقستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاطف علی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار قازقستان کے شہر آستانہ پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم پاکستان اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کریں گے، ہوائی اڈے پر قازق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نورسلیم علی یرگالیم نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر قازقستان میں پاکستان کے سفیر نعمان بشیر بھٹی اور پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر (SCO) مرغوب سلیم بٹ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، صدر اور وزیرخارجہ کی وفات پر تعزیت
آستانہ میں آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور کرغز جمہوریہ کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے، ملاقات میں بشکیک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔