راکھی ساونت کی سرجری کامیاب، رحم سے 10سینٹی میٹرلمبی رسولی نکال دی گئی

May 20, 2024 | 21:17:PM
راکھی ساونت کی سرجری کامیاب، رحم سے 10سینٹی میٹرلمبی رسولی نکال دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی بھارتی اداکارہ کی سرجری کامیاب ، مداحوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر لمبی رسولی نکالی گئی،اس حوالے سے راکھی کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے راکھی کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، یہ ویڈیو آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل کی ہے جس میں راکھی ساونت کو آپریشن تھیٹر میں لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔رتیش سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں دعاؤں کی درخواست کی جس پر راکھی کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا،اس کے علاوہ راکھی ساونت کی انسٹاگرام اسٹوری پر رتیش کی ایک ویڈیو لگی ہے جس میں وہ راکھی کی طبعیت میں بہتری آنے کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپناگھر بنانا خواب بن گیا، سیمنٹ مزید مہنگا ہوگیا