قائم مقام ایرانی صدر محمدمخبر امریکاکی ہٹ لسٹ پر کیوں ہیں ؟اہم وجہ سامنے آ گئی

May 20, 2024 | 22:06:PM

(24 نیوز )مرحوم ایرانی  صدرابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو دو ماہ کیلئے عبوری صدر مقرر کر دیا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ بھی امریکا کی ہٹ لسٹ میں ہیں اور اس کی اہم وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد خبر امام خمینی کے احکام کے تحت سخت سزاؤں پر عمل درآمد کرانے والے سیل کے 2007 سے 2021 تک سربراہ رہ چکے ہیں اور اس وجہ سے یورپی یونین نے ان پر پابندیاں عائد کردی تھیں،اسی طرح سال 2013 میں امریکا کی جانب سے بنائی گئی فہرست میں بھی ان کا نام شامل ہیں جس میں ایران میں جوہری پروگرام کو وسعت دینے والوں کے نام شامل تھے۔

اپنے پیشوا ابراہیم رئیسی کی طرح نائب صدر 68 سالہ محمد مخبر بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے معتمدِ خاص  سمجھے جاتے ہیں،جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2021 میں آئین میں ترمیم کرکے انھیں ایران کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جس کی ذمہ داریاں وزیراعظم کے برابر تھی، علاوہ ازیں وہ سپریم قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار بھی رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے زیر ہدایت کام کرنے والے سرمایہ کاری فنڈ کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کے زیر استعمال ’بیل 212 ہیلی کاپٹر‘ کا سیفٹی ریکارڈ کیسا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مزیدخبریں