ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو آبائی شہر مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا

May 20, 2024 | 22:26:PM

(ویب ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ بدھ کو  قم میں ادا کی جائے گی ۔صدر کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر حکام کی نمازجنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق  نماز جنازہ کے بعد صدر رئیسی کے جسدِ خاکی کو تہران لے جایا جائے گا،جہاں مرکزی نمازہ جنازہ کے بعد ان کی تدفین شمالی مشرقی ایران میں ان کے آبائی شہر مشہد میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کے زیر استعمال ’بیل 212 ہیلی کاپٹر‘ کا سیفٹی ریکارڈ کیسا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایرانی صدر کے ساتھ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہان، ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان اور مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر رئیسی مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے تہران واپس جارہے تھے کہ آدھے گھنٹے بعد ان کے ہیلی کاپٹر کا دوسرے 2 ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطہ ہوا گیا، صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کے درمیان میں واقع دیزمز جنگل میں گر گیا، ابتدائی تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش کو قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں