شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر  

May 20, 2024 | 22:57:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے، شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خارجہ کام کررہے ہیں، 28 اپریل وزیراعظم کی منظوری سے ان کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ابراہیم رئیسی کی ہلاکت،ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان

مزیدخبریں