کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں شیڈول

May 20, 2024 | 23:04:PM

(سعید احمد سعید) کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد کے معاملے پر پی آئی اے نے پاکستانی طالب علموں کی وطن واپس کے لئے 2 خصوصی پروازیں شیڈول کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کے لئے 2 خصوصی پروازیں شیڈول کر دیں ہیں، پہلی پرواز کل صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز کل 21 مئی بروز منگل بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا سیفٹی ریکارڈ کیسا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے، حکومتی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

مزیدخبریں