نجی ائیر لائن کا کارنامہ، کرایہ جہاز کا ..سفر بس میں کرا دیا

Nov 20, 2020 | 20:45:PM
نجی ائیر لائن کا کارنامہ، کرایہ جہاز کا ..سفر بس میں کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرین ائیر لائن کا کارنامہ کرایہ جہاز کا لیا اور سفر مسافر بس میں کر دیا۔سرین ائرلائن کی پرواز کینسل ہونے کے بعد مسافروں کو لوکل بس میں روانہ کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد سرین ایئرلائن کی پرواز کینسل ہونے کے بعد 65 مسافروں کو لوکل بس میں روانہ کر دیا گیا ۔صبح دس بجے پرواز نے روانہ ہونا تاہم چار بجے کا ٹائم دیا گیا ۔چار بجے اسلام آباد جانے والی پرواز کینسل کرکے بس65 مسافروں کو لوکل مسافر بس میں روانہ کر دیا گیا۔مسافر نے ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
مسافروں نے میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ سرین ایئر لائن کی پرواز کینسل ہونے بجائے ہمیں دوسرے جہاز سے اسلام آباد بھجوایا جاتا لوکل مسافر بس میں بھجوانا زیادتی ہے۔مسافروں نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج کے باوجود سرینا ائیر لائن کے عملے نے ہماری بات نہیں سنی  اور ہمیں لوکل بس میں اسلام آباد روانہ کردیا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر متعلقہ ایئرلائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہماری رقم واپس دلوائے اور سرین ایئرلائن پر پابندی لگائے۔