پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی مشاورتی جنیوا میں منعقد کیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان پر مشاورتی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،مہاجرین مختلف ہنراور مہارتوں کے ساتھ اپنے وطن لوٹیں گے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کئے ہیں، پاکستان اور افغانستان میں علاقائی معاشی اورسٹرٹیجک حب بننے کی صلاحیت ہے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل کا دوبارہ آغاز ایک اہم اور سنہرا دور ہے۔