(24نیوز)ملک بھر میں آج سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی اور تقریب میں 300 سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، کورونا کے پھیلائو یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا۔کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا،،شادی ہالوں اور مارکیز میں شادی کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن آو¿ٹ ڈور شادی کی تقریب منعقد کا جا سکتی ہے، کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہوگا۔
شرکاکے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہو گا۔ شادی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا جو رات دس بجے تک ختم کرنا ہوگا، تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔
شادیاں اب کھلے آسمان تلے..
Nov 20, 2020 | 21:49:PM