پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کامیاب 

Nov 20, 2020 | 22:36:PM
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کامیاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوروناکی دوسری لہرمیں پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی،چین کے اشتراک سے تیارکردہ کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کامیاب ہونے لگے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دوتین ماہ میں کوروناویکسین کے حوالے سے نویدمل سکتی ہے،ذرائع کے مطابق ٹرائلزمیں تاحال تقریباً 5 ہزار پاکستانیوں کوویکسین لگائی گئی ہے، اسلام آبادسے ڈھائی ہزار، کراچی سے1400 اور لاہورسے800افرادنے ٹرائلزمیں شرکت کی۔
 وائس چانسلرشفا انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹراقبال کا کہنا ہے کہ ٹرائلزکے مثبت نتائج سامنے آگئے،جنہیں ویکسین لگی وہ صحت مند ہیں، ٹرائلزکے نتائج مرتب ہونے میں 3 ماہ لگ سکتے ہیں،ویکسی نیشن کے56دن مکمل ہونے پراینٹی باڈی ٹیسٹ ہوگا،دیکھا جائے گا کہ جسم میں اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں، یہ بھی دیکھا جائےگا کہ اس عرصے میں جسم میں کورونا وائرس داخل ہوا تھا یا نہیں؟، چین کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے انسانی جسم پر ٹرائل روس، سعودی عرب، میکسیکو اور کینیڈا میں بھی جاری ہیں۔