این آر او نہ دینے والوں کو اب ڈائیلاگ یاد آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اب نئے حربے استعمال کررہے ہیں۔پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ شیڈول کیمطابق ضرور ہوگا۔جسٹس وقار سیٹھ کی وفات پر تعزیت کرتی ہوں۔جسٹس وقار سیٹھ نے تاریخی فیصلے کئے۔
تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او نہ دینے والوں کو اب ڈائیلاگ یاد آگئے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کوڈ 19کی بجائے کوڈ 18سے زیادہ خطرہ ہے۔پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ شیڈول کیمطابق ضرور ہوگا۔جلسے میں تمام ایس اوپیز کیلئے انتظامات کئے ہیں۔
حکومت نے فیصل آباد میں جلسہ رکوانے کی ناکام کوشش کی،کراچی میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔اب پشاور میں کورونا کا حربہ استعمال کیا جارہاہے۔یہ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔جب کورونا عروج پر تھا تو انہوں نے سب کچھ کھول دیا۔یہ حکومت کورونا انجینئرنگ کررہی ہے،یہ بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہے۔گلگت میں سیاسی انجینئرنگ اب بھی چل رہی ہے،اے ٹی ایم پہنچ گئیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کی بات وہ کررہے ہیں جنہوں نے خود ووٹ پر ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہا سروے میں سب سے زیادہ ووٹ پی پی پی کو ملے۔