(24 نیوز)بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی۔ عالمی ماہرین نے ہندوستانی مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کے خطرے سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے 10 مراحل پر مکالمہ ہوا جس میں ماہرین نے بھارت کو انسانیت دشمن قرار دیدیا۔عالمی ماہرین نے ہندوستانی مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کے خطرے سے متعلق انتباہ کردیا۔
سربراہ جینوسائیڈ واچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ بھارت میں واقعی نسل کشی جاری ہے۔ڈاکٹر جورجی نے کہا بھارت میں انسانیت کیخلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدتر کر رہی ہے۔
ڈاکٹر قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتر پردیش کے مسلمان اسوقت بدترین حالات میں ہیں۔بابری مسجد کو گرانا اور مندر تعمیر کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔دہلی فسادات میں دہلی پولیس نے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا۔حراست میں لیے گئے افراد پر اپنے خلاف تشدد کا الزام لگایا ۔ماہرین نے مزید کہا کہ ہسپتال میں پلاننگ کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس میں پوری حکومتی مشینری شامل ہے۔سربراہ جنیو سائیڈ واچ و دیگر ماہرین نے عالمی طاقتیں ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری اور انسانیت سوز مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔