(24نیوز)پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عائد پابندی اٹھا لی ۔
تفصیلات کے مطابق 20 جولائی کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سے پی ٹی اے مستقل ٹک ٹاک کی مینجمنٹ سے رابطے میں تھی اور ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مقامی قوانین اور سماجی اقدار کے مطابق غیرقانونی مواد پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات
پی ٹی اے کی جا نب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلیٹ فارم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقل غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث صارفین کو بلاک کردیا جائے گا۔پی ٹی اے حکام کو یقین دہانی کرانے جانے کے بعد حکام نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی۔
یا درہے کہ ٹک ٹاک نامناسب مواد کی وجہ سے کئی مرتبہ پابندی کی زد میں آ چکی ہے اور گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اس پر چار مرتبہ پابندی لگائی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ،آج پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے میچ میں مدمقابل