(مانیٹر نگ ڈیسک)بیٹی اللہ کی رحمت ہے،انہی کی وجہ سے گھروں کی رونق اور ایک اچھی فیملی پھر اچھا معاشرہ تشکیل پا تا ہے۔مگر ہمسایہ ملک بھارت میں ایک بے رحم باپ نے بیٹی کو اپنی برادری ذات سے باہر پسند کی شادی کرنے پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم دشمنی۔۔۔ہندو مہاسبھا کامتھرا کی شاہی مسجد میں بھگوان کر شن کا بت نصب کرنے کا اعلان
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ بھوپال کی پو لیس کو مقا می جنگل سے نوجوان لڑکی کی 7 دن پُرانی لاش ملی ۔ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو خفیہ انداز میں دفن کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی رپو رٹ اس کے شوہر نے درج کرائی جس پر شک کے باعث لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش باپ نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی نے میری مرضی کے خلاف دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات
میری بیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کو کسی نہ کسی طرح بہلا پھسلا کر گھر لے آیا مگر بچہ بخار کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ بچے کی لاش کو دفنانے جنگل گئے تو موقع پاکر بیٹی کو قتل کردیا۔پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتو لہ کے میڈیکل چیک اپ میں قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔