مس ورلڈ 1994۔۔ایشوریا رائے کا ویڈیو کلپ وائرل۔۔شائقین کا جشن۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی ایک ویڈیو کلپ جس میں انہوں نے مس ورلڈ 1994 کا ٹائٹل جیتا تھا، منظر عام پر آیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ ایشوریا رائےاپنی کار سے باہر نکلی اور ایک بھگی کی طرف چل پڑی، اس موقع پر شائقین کی بھیڑ لگئی ہوئی ہے جس سے گزرتے ہوئے اداکارہ بھگی پر سوار ہو جاتی ہیں۔ جیت کا جشن منانے کے لئے آتش بازی نے آسمان کو جگمگا دیا۔
ہجوم کو روکنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ لوگوں کے ایک گروپ نے نعرے لگائے، ’’ہمیں ایشوریہ چاہیے!‘‘ بعد میں ویڈیو میں لوگوں کو اس کا عرفی نام’’گلو گُلو‘‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ مسکرا رہی ہیں اور ہاتھ ہلا کر شائقین کا جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک میں لوٹ مار۔۔ بیٹا برا آدمی۔۔؟ سیف علی خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
1994 میں ایشوریہ کو مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ دو دہائیوں کے بعد اسے مقابلے کے منتظمین نے ایک مقصد کے ساتھ خوبصورتی ہونے اور انسانی مقاصد کی حمایت کرنے پر اعزاز سے نوازا۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ ان کے شوہر ابھیشیک بچن، بیٹی آرادھیا اور ماں ورندا رائے شامل تھیں۔
مس ورلڈ 1994 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایشوریا نے 1997 میں تامل سیاسی ڈرامہ اروور سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اداکارہ نے ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ ’’جوش‘‘’’ محبتیں‘‘ ’’دیوداس‘‘گرو اور جودھا اکبر جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیاایشوریا رائے پھر امید سے ہیں؟اہم خبر سامنے آ گئی