سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Nov 20, 2021 | 11:56:AM

(24نیوز)سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خواتین کی وراثت سے متعلق فیصلہ تحریر کیا ۔عدالت کا تحریر ی فیصلے میں کہنا ہے کہ مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے  محروم رکھنا قابل نفرت،مکروہ عمل،خواتین کو شرعی وراثت سے محروم کرنا اللہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

فراڈ اور دیگر حربوں سے خواتین کو شرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے۔خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہر دن مرد وارث خاتون وارث کو حق سے محروم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس کیس ۔آپ کسی کو غیرملکی وکیل کے ایک خط پر سزا سنا رہے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق

مزیدخبریں