سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست کا معا ملہ ، اپوزیشن جماعتوں کا دلاور خان گروپ سے جان  چھڑانے کا مطالبہ

Nov 20, 2021 | 12:07:PM

(24نیوز)سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی شکست کا معاملہ،دلاور خان گروپ نے دوسری بار اپوزیشن کو دھوکہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اپوزیشن جماعتوں کا پیپلز پارٹی سے دلاور خان گروپ سے جان  چھڑانے کا مطالبہ۔پی ڈی ایم کا موقف ہے کہ دلاور خان گروپ کے چھ سینیٹرز نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے مشترکہ اجلاس اور سینیٹ میں حکومتی بلز کی حمایت کی ۔ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مان لیا ہے تو آپ کو کس سے خطرہ ہے۔ن لیگ اور جے یو آئی بھی دلاور خان گروپ پر برہم ۔

ن لیگ کا موقف  ہے کہ چھ سینیٹرز شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی نےاپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر دلاور خان گروپ سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،دلاور خان گروپ سے سینیٹ میں حکومت کا ساتھ دینے پر وضاحت کے بعد راستہ جدا کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ سمیت متعدد بلز اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور کروا لیے

مزیدخبریں