سموگ کی وجہ سے سکول بند کرینگے یا نہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح اعلان کر دیا

Nov 20, 2021 | 12:18:PM

( 24نیوز ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےنیشنل کا لج آف آرٹس لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ۔صحافیوں سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے ۔ این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید  کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ دالنے کی کوشش کی، اپنےنمبرزپورےنہیں کرسکتےتوواویلاکیوں کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات

مزیدخبریں