ہتک عزت کیس۔علی ظفر کی میشا شفیع اورانکے شوہر کو بڑی آفر

Nov 20, 2021 | 12:27:PM

(ویب ڈیسک) علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع اور انکے شوہر کو پاکستان آنے کیلئے ٹکٹ کا خرچہ دینے کی آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی سیشن کورٹ میں دوران سماعت علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع اور ان کے شوہر کو پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کاخرچہ دینے کی آفر کردی جب کہ میشا شفیع کے وکلا نے ویڈیو لنک سے جرح کی استدعا کی ہے۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس پر سماعت کی۔ ہتک عزت کیس میں علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع اور اس کے خاوند کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:     

میشا شفیع کے وکلا کا موقف تھا کہ میشا شفیع اور اس کا خاوند کینیڈا میں مقیم ہے لہذا میشا شفیع اور ان کے شوہر کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔ علی ظفر کے وکلا نے پیشکش کی کہ میشا شفیع اور اس کے خاوند کے ٹکٹ کا خرچہ ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے میشا شفیع اور اس کے شوہر کی طلبی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

سماعت کے دوران میشا شفیع کی گواہ ان کی والدہ صبا حمید جرح کے لیے عدالت پیش ہوئیں،اور جرح کے دوران اونچا اونچا بولنے لگیں جس پرعدالت نے حکم دیا کہ آپ فریقین کمرہ عدالت کے تقدس کا خیال رکھیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 یہ بھی پڑھیں:     

مزیدخبریں