قابض بھا رتی فورسز نےضلع کلگام میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید کردیا

Nov 20, 2021 | 15:12:PM

(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، قابض فورسز نےضلع کلگام میں ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  نوجوان کو کلگام کےعلاقےاشموجی میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا گیا۔

یا د رہے کہ دو روز قبل بھی  5 کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں  گولیاں مار کرشہید کیا گیا۔ اس دورا ن بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔گھرگھرتلاشی کے دوران  نوجوانوں کوگرفتارکرنا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 5 نوجوان شہید

مزیدخبریں