(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اکشے کمار اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچے توکئی مداح ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔''مارو مجھے مارو''سے شہرت حاصل کرنے والےپاکستانی سٹار نےبھی اکشے کمار سے ملاقات کی ۔ جس کی ویڈیو انہوں نے شیئر کی ۔
مومن ثاقب دبئی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:موجا ں ای مو جا ں ۔۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی ختم کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح مومن ثاقب جنہوں نے 2019 میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ ٹیم پر تنقید کرکے شہرت حاصل کی تھی ۔انہوں نے اکشے کمار کیساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے ۔
اس ویڈیو میں ثاقب کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، "مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی!! میں خوشی سے پاگل ہو جاؤں گا۔اس پر اکشے کمار اس کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کار سوار خواتین کی چوری کی انوکھی واردات۔۔ ویڈیو وائرل