(ویب ڈیسک)چین کی اسٹار ٹینس کھلاڑی پینگ شوائی نے اپنے ملک کے ایک بڑے لیڈر پر جنسی لگایا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو ہفتے پہلے گرینڈ سلیم ڈبلز چمپئن پینگ شوائی نے الزام لگایا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم جھانگ گااولی نے ان سے جنسی زیادتی کی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئیں۔ پینگ کے الزام لگانے کے کچھ وقت بعد ایک ای میل بھیجا اور کہا کہ وہ محفوظ ہے اور جنسی استحصال کے الزام غلط ہیں۔
اس ای میل پر ٹینس کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ چین کی وزارت خارجہ نے ٹینس سٹار کے لاپتہ ہونے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
خاتون کے اغوا کے بعد پوری دنیا کے کھلاڑی اس چینی کھلاڑی کی سیکورٹی کو لے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی کا بھیا نک انجا م ۔۔بے رحم باپ نے بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
پینک کے غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر ویئر از پینگ شوائی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ نااومی اوسکا، نوواک جوکووچ، سیرینا ولیمس نے بھی اس معاملے پر ٹوئٹ کیا۔
سیرینا ولیمس نے لکھا کہ وہ اس خبر سے حیران اور مایوس ہیں۔ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔
بین الاقوامی ٹینس ایسوسی ایکشن کی ترجمان ہیتھر بولیر نے بتایا کہ وہ چینی ٹینس ایسوسی ایشن کے رابطے میں ہے اور ڈبلیو ٹی اے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ پینگ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی دار بھی رہ چکی ہے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے خلاف بھی کئی مقابلے کھیلے ہیں۔ سال 2017 میں چائنا اوپن میں پینگ اور ثانیہ مرزا کی جوڑی سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:خیرپور سے لاپتا بچہ زیادتی کے بعد قتل۔۔جسم پر تشدد کے نشان۔۔لاش ہسپتال منتقل