(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کے حسن علی نے اب تک کی تیز ترین گیند سے شائقین کو چونکا دیاتاہم آسٹریلوی شائق کرکٹ نےسوشل میڈیا پر اسے شیئر کر کے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی پیسر کی جانب سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے تیز رفتار 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کا اعزاز شعیب اختر کے پاس ہے ۔تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں تیز ترین گیند کی وجہ سے حسن علی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ۔۔ تماشائی نے میدان میں آکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل
حسن علی کی بولنگ کے دوران اسٹیڈیم میں رکھی گئی اسپیڈ گن جس نے حسن علی کی گیند کی رفتار غلطی سے 219 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی ۔۔ آسٹریلیا کے ایک کرکٹ شائق نے اسے دیکھااسے شیئر کرتے ہوئے لکھا، "حسن علی سے نفرت کرنیوالو اسے دیکھ لو‘‘
واضح رہے کہ حسن علی سوشل میڈیا پر اس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب سے انہوں نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کرایا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال ۔۔سڑکوں پر لوگ امڈ آئے