(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف ڈرگ کیس کا تحریری فیصلہ ممبئی ہائیکورٹ نے جاری کردیا ۔
تفصیلات عدالت نے آریان کی ضمانت کےکیس میں ضمانت کے حکم کے ساتھ 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا ہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس آریان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی تیسری شادی ۔۔؟ دلہن کون؟ اہم خبر سامنے آ گئی
عدالتی فیصلے کے مطابق این سی بی کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی مشترکہ نیت رکھتے ہیں‘۔
عدالت نے مزید کہا کہ 'صرف اس لیے کہ آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور مونمُن دھمیچا ایک ہی کروز پر تھے، یہ خود ان کے خلاف سازش کے الزام کی بنیاد نہیں بن سکتا۔'
خیال رہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انیل کپور جونیئر اداکار پر برس پڑے ۔۔ کیا وجہ بنی؟ جانیے