(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں نماز کے لئے شرائط کا اعلان کر دیا۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ اس کے واسطے "اعتمرنا" ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔البتہ اس سلسلے میں "توکلنا" ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی۔
العریبہ ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں داخلے کے خواہش مند کے لئے کرونا کی دو خوراکیں پوری کرنے یا کرونا سے مکمل صحت یاب ہونے یا پھر ایک خوراک کے بعد 14 روز مکمل کر لینے کی شرط پوری کرنا ضروری ہو گا۔ یہ بات آج سعودی عرب کے عربی اخبار "عکاظ" نے بتائی ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لئے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک ﷺ پر نماز اور روضہ مبارک ﷺ کی زیارت کے لئے"اعتمرنا" ایپ کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا کی شرط لازم ہو گی۔وزارت کے مطابق مسجد نبوی میں داخلہ "توکلنا" ایپلی کیشن کی نشان دہی کے ذریعے بھی عمل میں آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟