شاہین شاہ آفریدی نے گیند مارنے پر بنگلہ دیشی کھلاڑی سے معافی مانگ لی 

Nov 20, 2021 | 19:54:PM
فیلڈنگ کے دوران، تھرو کی، افیف حسین، پائوں
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، بنگلہ دیشی بلے باز سے مل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بلے باز افیف حسین سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی باؤلنگ پر فیلڈنگ کے دوران تھرو کی جو کہ بلے باز افیف حسین کے پاؤں پر لگی جس کے باعث ان کو ڈاکٹر کی ضرورت پڑی۔میچ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنے رویے پر افیف حسین سے معذرت کی اور ان کو گلے لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈائیو مار کر زبردست کیچ، بابراعظم کو اہم پیغام دیدیا