(ویب ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے تابکاری مواد چین لے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی کاحصہ قراردیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی آلودگی کے لحاظ سےدنیا بھر میں لاہورپھر سرفہرست
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیانےشنگھائی جانیوالےجہازپرکنٹینرزمیں تابکاری مواد سےمتعلق غلط خبردی۔کراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ کےحکام نےبتایاخالی کنٹینرزچین کوواپس کیےجا رہےتھے۔ کنٹینرزچین سےکراچی تک ایندھن کی نقل وحمل کیلئےاستعمال کیےجاتے تھے۔خالی کنٹینرزآئی اےای اےکےحفاظتی انتظامات کےمطابق منتقل کیےگئے۔کنٹینرزخالی تھے،دستاویزات میں کارگوکوغیرمؤثرقراردیاگیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ پاکستان کوبدنام،عالمی برادری کوگمراہ کرنےکی چال ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی جعلی رپورٹس کسٹم سے متعلق ضابطہ جاتی امورکو آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کی طرف موڑنے کی بدنیتی پرمبنی کوشش ہے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق پاکستان کوبدنام کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی ٹینس سٹار سے متعلق تشویشناک خبر آگئی