(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں جماعت کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کو بڑا بھائی کہہ کر ایک بار پھر تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔سدھو آج صبح یہاں پہنچے اور رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ کرتارپور صاحب کے لئے روانہ ہوئے، اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے ایک نمائندے نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران سدھو نے عمران خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیا اور کہا کہ انہیں یہاں آ کر ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔
کرتار پور کوریڈور میں داخل ہونے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہداری کھل گئی ہے اور بے شمار امکانات بھی کھلے ہیں۔ وہ وہاں پنجاب کی ترقی کی نئی راہ پر بات کریں گے۔ انہوں نے راہداری کھولنے اور زرعی قانون کو واپس لینے کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔ ان کے ساتھ کابینہ کے وزراء پرگت سنگھ، ارونا چودھری، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ، ایم ایل اے کلبیر سنگھ زیرا، پارٹی امور کے ریاستی انچارج ہریش چودھری، ریاستی ورکنگ صدر کلجیت ناگرا اور پون گوئل بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کا موبائل چھیننے والا گرفتار۔۔حملہ آور کون تھا۔۔؟