”بشریٰ انصاری نے آفر کے باوجود بالی ووڈ فلموں میں کام کیوں نہ کیا“اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

Nov 20, 2021 | 21:29:PM
آفر، بالی ووڈ فلموں، کام کیوں نہ کیا
کیپشن: بشریٰ انصاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے آفر کے باوجود بالی ووڈ فلموں میں کام کیوں نہ کیا، اداکارہ نے کھل کر بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سرکاری ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان نے غیر ملکی آفرز سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلی بار 2003 میں بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کا نام ’خاموش پانی‘ تھا، میں اپنے بچوں کے سکول کی وجہ سے یہ فلم نہیں کر پائی تھی جسے بعدازاں اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ کرن کھیر نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈائیو مار کر زبردست کیچ، بابراعظم کو اہم پیغام دیدیا
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہیں فلم 'دل دھڑکنے دو' میں انیل کپور کی اہلیہ کے کردار کی آفر ہوئی تھی جسے بعدازاں اداکارہ شیفالی شاہ نے نبھایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے سکرپٹ کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے یہ فلم نہیں کرسکی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ دو سال قبل بھی ایک فلم کی آفر ہوئی تھی لیکن پھر پلوامہ حملے والا واقعہ ہوگیا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں اداکار اکشے کمار کے ہمراہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور 'فلم کیسری' میں اکشے کی ماں کا کردار نبھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے گیند مارنے پر بنگلہ دیشی کھلاڑی سے معافی مانگ لی