(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم پر جنسی زیادتی کے الزام کے بعد پراسرار طور پر غائب ہونیوالی چینی ٹینس اسٹار کے معاملے پر اقوام متحدہ اورامریکا بھی میدان میں آگئے ۔
اقوام متحدہ ا ور امریکا نے چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ٹینس اسٹارپھنگ شوئے نے نومبرمیں چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کیس ۔۔ بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کوچینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔پھنگ شوئے کہاں اورکس حال میں ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ نے پھنگ شوئے کے چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس سے جاری بیان میں چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے حوالے سے بھی گہری تشویش ظاہرکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی ٹینس سٹار سے متعلق تشویشناک خبر آگئی