70 سالہ معمر شخص نے دوسری جماعت میں داخلہ لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں 70 سالہ معمر شخص نے سکول میں داخلہ لے لیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صالح مفرح المصغری کا تعلق سعودی عرب سے ہے، انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحن ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں،صالح مفرح المصغری نےآل مشحن ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نے ان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔
المصغری نے مزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا جن کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: