ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد کو 53 سالوں میں پہلی شکست، اپنی سیٹ ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملائیشیا میں ہونے والے قبل ازوقت عام انتخابات میں سابق وزیراعظم اور ’جدید ملائیشیا‘ کے بانی مہاتیر محمد اپنی نشست ہار گئے۔ 97 سال کی عمر میں بھی مہاتیر محمد نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم اپنے حلقے میں محی الدین اتحاد کے مقابلے میں نشست ہارگئے۔مہاتیر محمد 4566 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر رہے۔
مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں وہ 53 سال بعد ہارے ہیں۔دوسری جانب پارلیمنٹ کی222 میں سے177 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور اپوزیشن رہنماانور ابراہیم کے اتحاد کو 61 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔
وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پرکامیابی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاﺅ الدین، پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ، شدید زخمی ,ڈرائیور جاں بحق