(24 نیوز )وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو ابدی سکون میں رکھے،میری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ والدہ کا انتقال اولاد کیلئے ناقابل بیان صدمہ ہوتا ہے،آصف علی زرداری نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔