(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک دوہفتے مارچ موخر کردیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا آئینی عمل مکمل ہونے دیں،صدر عارف علوی نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا،جو بھی آرمی چیف ہوگا ہر کوئی سپورٹ کرے گا،عمران خان آرمی چیف کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں،خان صاحب کا مقصد غیرجمہوری کھیل کھیلنا ہے، سیلاب کی وجہ سے پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس مرکزی نہیں ضلعی سطح پر منارہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا اگر حقیقی آزادی ،جمہوریت آپ کا مقصد ہے، اگر آپ کا مقصد نہیں ہے کہ آئینی کردار کی جانب منتقل ہوا جائے تو آپ نے اسی ہفتے کو لانگ مارچ کیلئے کیوں چنا ہے، اگرآپ کا مقصد حقیقی آزادی ہے اور راولپنڈی کوخطاب کیلئے کیوں چنا ہے، ان کا مقصدہے کہ آئینی عمل کو متنازعہ کیا جائے اور اگر حقیقی آزادی مقصد ہے تو آئینی عمل مکمل ہونے دیں پھر جب مرضی راولپنڈی آکر خطا ب کریں،انہوں نے کہا عمران خان ایک دوہفتے مارچ موخر کردیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا آئینی عمل مکمل ہونے دیں۔ صدر عارف علوی نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا،اس طرح سیاست کی گئی تو ہر تین ماہ بعد پنڈی میں دھرنا ہوگا۔
ضرور پڑھیں : ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد کو 53 سالوں میں پہلی شکست، اپنی سیٹ ہار گئے
محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا 2014میں چینی صدر کا دورہ طے تھا عمران خان نے اسے سبوتاژ کیا ، میں بطور وزیرخارجہ یہ تو نہیں کہوں گا کہ محمد بن سلمان کا دورہ ری شیڈول ہونے کی وجہ عمران خان صاحب ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں جو بھی فیصلہ ہوا اس میں تھوڑا بہت اس کا بھی اثر ہوا ہوگا۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہاآرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آرمی چیف ہوگا سب اس کو سپورٹ کریںگے، عمران خان آرمی چیف کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں،جب ہم راولپنڈی جارہے تھے تب ایسی کوئی تعیناتی ہورہی تھی نہ کوئی اور ایسا ایشو تھا ہمارا مقصد بینظیر شہید کی برسی اسی جگہ جاکر منانا تھا جہاں وہ واقعہ ہوا، انہوں نے کہا عمران خان کی بھول ہے کہ جب جمہوریت کونقصان پہنچے گا تو ان کی ذات کو فائدہ پہنچے گا، یاد رکھیں ایسا کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔