اقوام متحدہ میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کی کوششوں کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

Nov 20, 2022 | 11:19:AM

(محسن الملک)پاکستان کی کوششیں کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔


اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

ضرور پڑھیں :ہر فردکو برابر کا ووٹ کاحق حاصل،حکومت کے سامنے کبھی ہاتھ نہ پھیلائیں ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

اس سے پہلے خبر ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ کمزور لوگوں کے لیے ایک مثال ہو گا، کمزور متحد ہو جائیں تو ناممکنات کی رکاوٹیں بھی ختم کر سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 27ویں کانفرنس (کوپ 27) نے ،موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی۔کوپ 27 فنڈ ترقی پزیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے خطرے سے بچاو اور ازالہ کے لئے مختص ہو گا۔فنڈ کا قیام پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

بلاول بھٹونے بطور چیئرمین گروپ 77 پلس چین اور کوپ 27میں ترقی پزیر ممالک کی مدد کے لیے فنڈ کے قیام کی خاطر انتھک جدوجہد کی۔ بلاول بھٹو کی صدارت میں گروپ 77 پلس چین نے نیویارک میں ہونے والے اپنے اجلاس میں اس فنڈ کے قیام کی حمایت اور توثیق کی تھی۔پاکستان اور تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے کوپ 27 فنڈ کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے ۔

وزیر اعظم ،وزیر خارجہ کی مبارکباد 

وزیر اعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے-وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی  مبارکباد کی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں موسمیاتی انصاف اور G77 کے لیے یادگار کامیابی ہوئی ہے۔کاپ 27 کامیابی کے ساتھ ایجنڈے کے حصے کے طور پر نقصان اور نقصان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فنڈ اور مالیاتی انتظامات بھی شامل ہیں۔ بطور وزیر خارجہ شوکری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر کاپ 27 ایک تاریخی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں