(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا میلہ آج سے قطر میں سجے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا، فٹبال کا تاج سر پر سجانے کے لیے 32 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ افتتاحی میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ آج سے سجے گا