فیفا ورلڈ کپ کیلئے تین بحری جہاز کیوں منگوائے گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ آج سے شروع ہورہا ہے جس کیلئے 3 بحری کروز جہاز بھی قطر پہنچ گئے ہیں۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے میچز دیکھنے دنیا بھر سے شائقین قطر پہنچ گئے ہیں جن کے لیے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹلنگ اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
قطر کے قونصل جنرل مشعل محمد علی انصاری کے مطابق عالمی فٹ بال میلے 30 لاکھ سے زائد تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ، افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سعودی ولی عہد دوحہ پہنچ گئے
مشعل محمد علی انصاری نے بتایا کہ 3 کروز بحری جہاز بھی بک کرائے گئے ہیں تاکہ ہوٹلوں میں بکنگ مکمل ہوجانے کی صورت میں شائقین کو کروز جہازوں میں ٹھہرایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 منزلوں اور 1000 کمروں پر مشتمل یہ دیوقامت کروز جہاز قطر میں پہلے ہی کھڑے ہیں جبکہ صحرا میں ریسٹ رومز اور بیڈ رومز پر مشتمل ہزاروں پرتعیش خیمے بھی قائم کیے گئے ہیں۔
قطر کے قونصل جنرل نے نے بتایا کہ کیونکہ یہ بالکل مختلف ورلڈ کپ ہے جس میں تمام میچز ایک دوسرے سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر ایک شہر میں واقع 8 اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یقیناً یہ تہواروں کا مہینہ ہے اور لوگ پہلے ہی ارجنٹائن، برازیل اور یورپ سے قطر میں آنا شروع ہو چکے ہیں۔