(ویب ڈیسک) نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل پبی بار کے سینئر وکیل کو قتل کر دیا۔
واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ ساجد وسیم گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان، 7 سالہ بچہ رشتے دار کے ہاتھوں ذبح، ملزم گرفتار