دنیا قطر کی مہمان نوازی کا بہترین تجربہ کریگی، وزیراعظم کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے عوام کو فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کے امیر محترم شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
On behalf of the government & people of Pakistan ???????? , I extend our best wishes to His Highness Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani, the Emir & brotherly people of Qatar ???????? for hosting the football World Cup. The world will experience the best of Qatar's history, culture & hospitality
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 20, 2022
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی لکھا ہے کہ دنیا اس ورلڈ کپ کے دوران قطر کی تاریخ، ثقافت اور مہمان نوازی کا بہترین تجربہ کرے گی۔
میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ آج سے سجے گا