وفاقی حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی یا نہیں ؟

Nov 20, 2022 | 15:10:PM
24 نیوز,وفاقی حکومت ,چینی,وزیر خزانہ ,شوگر ملز ایسوسی ایشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی یا نہیں ؟ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کے ساتھ اجلاس کل بلالیا ۔

ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد اور دستیابی سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا،وزیر خزانہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سنیں گے ،اضافی چینی کی برآمد پر غور ہورہاہے,ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ،شوگرملز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے ،ایسوسی ایشن10لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا معاملہ اٹھائے گی ۔

ضرور پڑھیں : ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ  سے مستیاں ،سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

 شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ  ملک میں تقریبا 20لاکھ ٹن اضافی چینی دستیاب ہے،ایسوسی ایشن نے گنے کی کرشنگ کو برآمد کی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے ،ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے ،ایکسپورٹ اجازت نہ ہونے پر کو ئی شوگر مل چلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی ،شوگر انڈسٹری  کےپاس15جنوری2023تک کا اسٹاک موجود ہے۔