3 ماہ بعد بلوچستان سے پشاور کے لئے ٹرین سروس بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان سے تین ماہ بعد آج پہلی ترین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن سے پشاور تک جائے گی،170 مسافروں کو کوئٹہ اسٹیشن سے مچھ اسٹیشن ٹرانسپورٹ کے زریعے پہنچادیا گیا ۔
10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 11 بجے مچھ سے روانہ ہوگئی، بولان کے علاقے میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک پل سیلاب میں بہہ گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ تا مچھ ریلوے کا رابطہ منقطع ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ
— Pakistan Railways (@PakrailPK) November 20, 2022
ٹرین سروس مچھ سٹیشن تک بحال
جعفر ایکسپریس آج مسافروں کو لے کر مچھ سے پشاور کیلیے روانہ ہوئی
پاکستان ریلوے جنوری میں کوئٹہ تک آپریشن بحالی کیلیے پر عزم
آپریشن کے کامیاب آغاز پر وزیر ریلوے کا کوئٹہ ڈویژن، ریلوے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین pic.twitter.com/MnSkmkSMsh
ریلوے حکام نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک پل کی تعمیر کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل
جعفر ایکسپریس آج مسافروں کو لے کر مچھ اسٹیشن سے پشاور کیلیے روانہ ہوئی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق جنوری میں کوئٹہ تک مکمل آپریشن بحال کرلیا جائے گا۔ آپریشن کے کامیاب آغاز پر وزیر ریلوے کا کوئٹہ ڈویژن، ریلوے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین