(24نیوز)بلوچستان سے تین ماہ بعد آج پہلی ترین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن سے پشاور تک جائے گی،170 مسافروں کو کوئٹہ اسٹیشن سے مچھ اسٹیشن ٹرانسپورٹ کے زریعے پہنچادیا گیا ۔
10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 11 بجے مچھ سے روانہ ہوگئی، بولان کے علاقے میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک پل سیلاب میں بہہ گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ تا مچھ ریلوے کا رابطہ منقطع ہے۔
ریلوے حکام نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک پل کی تعمیر کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل
جعفر ایکسپریس آج مسافروں کو لے کر مچھ اسٹیشن سے پشاور کیلیے روانہ ہوئی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق جنوری میں کوئٹہ تک مکمل آپریشن بحال کرلیا جائے گا۔ آپریشن کے کامیاب آغاز پر وزیر ریلوے کا کوئٹہ ڈویژن، ریلوے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین