شاہین شاہ آفریدی کا کا میاب اپینڈکس آپریشن، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کامیاب اپینڈکس کا آپریشن کر دیا گیاہے جس کے بعد اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر اپنی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ” آج میری اپینڈیکٹومی ہوئی ہے ، بہتر محسوس کر رہاہوں اور مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں “۔
Had an appendectomy today but Alhumdulillah feeling better. Remember me in your prayers. ???? pic.twitter.com/M70HWwl9Cn
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 20, 2022
آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کے آئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گھٹنے پر دباﺅ آنے سے دوبارہ انجری کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے اوور کروانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ سے مستیاں ،سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا