بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کی انتہا پسندی عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے جہاں ہندو انتہا پسند گروہوں نے ناصرف مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا بلکہ ان کے ظلم سے نچلی ذات کے ہندوں بھی محفوظ نہیں رہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرناٹکا کے ایک گاؤں میں پانی کے ایک ٹینک کو خالی ہوتے دکھایا جارہا ہے۔
#Untouchability A few villagers belonging to an upper caste #Hindu drained drinking water from a mini-tank in Heggotara village in Chamarajanagar taluk, Karnataka and cleaned it with gomutra after a Dalit woman drank water from the tank..... pic.twitter.com/KeDNrdGtfV
— The Dalit Voice (@ambedkariteIND) November 20, 2022
اس ویڈٰیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کرناٹکا کے ایک گاؤں کے چند اونچی ذات کے ہندوؤں نے ایک منی واٹر ٹینک کو صرف اس لیے خالی کر دیا کہ وہاں سے ایک چھوٹی ذات کی دلت خاتون نے پانی پیا۔
اس قسم کے واقعات ’سیکولر اور طبقاتی تقسیم سے پاک‘ بھارت کا نعرہ لگانے والے لوگوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔