26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، عمران خان 

Nov 20, 2022 | 18:38:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا،مجھے انکی پلاننگ پتا ہے، میں آگے کی پلاننگ کررہا ہوں، یہ جس کو مرضی آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں ،الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے ،ہماری کوشش ہے جلداز جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو،نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں ،میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیں اسکے بعد ساری بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی طاقت سے مقابلہ کروں گا،انکی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے،میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جارہا ہوں،پورا یقین ہے عدالت میں یہ پراپیگنڈا ایکسپوز ہوجائے گا۔
ان کاکہناتھا کہ انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا ہی نہیں،شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکا ہے، لگتا ہے یہ وہاں بھی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ چل بسیں

مزیدخبریں