سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میاں حسن فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ،میاں حسن فاروق کے انتقال پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم، لیاقت بلوچ اور قیصر شریف نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مفتیٔ اعظم پاکستان اور دارالعلوم کراچی، کورنگی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ مفتی رفیع عثمانی کے بھائی مفتی محمد تقی عثمانی نے پڑھائی، نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پی ڈی ایم و جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، علمائے کرام اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی، مفتی رفیع عثمانیؒ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کو ان کے والدِ مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانیؒ اور دیگر مشائخ کے پہلو میں دارالعلوم کراچی کے احاطے میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
مفتی محمد رفیع عثمانیؒ جمعے کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے قریبی عزیز و اقارب اور فیملی کے بعض افراد کی بیرونِ ملک سے پاکستان واپسی میں تاخیر کے باعث نمازِ جنازہ میں تاخیر ہوئی۔مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی رحلت پر صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر وفاق المدارس مولانا انوار الحق اور ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔