(ویب ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک نے کہا کہ میں نے سلیکٹرز کے ساتھ اپنے مستقبل سے متعلق بات کی ہے، جب تک فٹ ہوں آسٹریلیا کےلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔
انہوںنے کہا کہ ہر کھلاڑی کیلئے ممکن نہیں ہے کہ آپ تینوں فارمیٹ کی ہر گیم کھیلیں، کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں دو مختلف فارمیٹ کھیلتی ہیں، 12 ماہ کھیلنا ممکن نہیں، بریک بھی درکار ہوتی ہے۔
آسٹریلین فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں لمبے عرصے تک تینوں فارمیٹ بیک وقت کھیل سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا کا میاب اپینڈکس آپریشن، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی