(24نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خارجی گیٹ کے قریب ٹاپ سٹی ای بلاک میں لڑائی کا واقعہ،سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی اور ٹاپ سٹی کےسکیورٹی گارڈز میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ کی زد میں آکر ٹاپ سٹی کے 3 گارڈز زخمی جبکہ گارڈز کی فائرنگ سے اکرم درانی کا گن مین اعجاز جاں بحق ہو گیا۔
لڑائی کا واقعہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی کے پلاٹ کے تنازع پر ہوا ،سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی کا کہنا ہے کہ 5 کنال کے پلاٹ پر ٹاپ سٹی والوں نے قبضہ کر رکھا تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔