عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے:پرویز الٰہی

Nov 20, 2022 | 21:36:PM

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں، لوگوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران زبیر احمد خان نے رپورٹ پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کے دوران زبیر احمد خان کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مزیدخبریں